ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور : خاتون کی عصمت دری کے الزام میں ایک شخص گرفتار

یلاپور : خاتون کی عصمت دری کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Tue, 25 Jul 2017 13:26:00    S.O. News Service

یلاپور،25؍جولائی (ایس او نیوز)ایک درمیانی عمر کی خاتون کو مبینہ طور پر اس کے گھر سے زبردستی جنگل کی طرف کھینچ لے جانے اور اس کی عصمت دری کرنے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا واقعہ یلاپور تعلقہ کے ناگرکھان علاقے میں پیش آیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام کو پیش آیا جب مذکورہ خاتون گھر میں اکیلی تھی تومنجو ناتھ ناگیا سدّی نامی ملزم نے اس کے ساتھ عصمت دری کی اور اس کے بارے میں کسی کو بتانے پر جان سے مارڈالنے کی دھمکی دی۔ خاتون کی طرف سے یلاپور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروانے کے بعد پولیس نے منجو ناتھ سدّی کو گرفتار کرلیا ہے۔


Share: